پیرس ائیرشو‘ پاک چینی دوستی کی پہچان جے ایف 17 تھنڈرمیں شرکا کی گہری دلچسپی

بدھ 18 جون 2025 22:47

پیرس ائیرشو‘ پاک چینی دوستی کی پہچان جے ایف 17 تھنڈرمیں شرکا کی گہری ..
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2025ء)فرانس کے شہر پیرس ائیرشو 2025 کا تیسرا دن ہے جہاں چینی لڑاکا طیاروں کا اسٹال سج گیا۔رپورٹ کے مطابق پاک چینی دوستی کی پہچان جے ایف 17 تھنڈر میں شرکا خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چینی ساختہ جے 10 سی کا ماڈل بھی پیش کردیا گیا، چینی سٹال پر جے 35 کا ماڈل بھی سجا دیا گیا۔چینی اسٹال پر لگی اسکرین پر پاکستانی پرچم والا جے 10 سی دیکھایا جارہا ہے، پیرس ائیرشو کے شرکاء کی بڑی تعداد چینی کمپنی کے سٹال کا دورہ کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :