اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں پر تشدد کے معاملے پر بیرسٹر گوہر خان نے معذرت کرلی ، صحافی کو گلے لگالیا

بدھ 10 ستمبر 2025 16:58

اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں پر تشدد کے معاملے پر بیرسٹر گوہر خان نے معذرت ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کے صحافیوں پر تشدد کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے صحافیوں سے معذرت کر لی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ہوا غلط ہوا، اس پر افسوس ہے، ہم اس واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔بیرسٹر گوہر خان نے تشدد کا شکار صحافی طیب بلوچ کو گلے بھی لگایا۔