امریکا کیساتھ اچھے تعلقات بنانے ہیں اورچین کیساتھ اسٹریٹجک تعلقات میں بہتری لانی ہے، وزیراعظم

بدھ 10 ستمبر 2025 16:56

امریکا کیساتھ اچھے تعلقات بنانے ہیں اورچین کیساتھ اسٹریٹجک تعلقات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا کیساتھ اچھے تعلقات بنانے ہیں اور چین کیساتھ اسٹریٹجک تعلقات میں بہتری لانی ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ چین کا حالیہ دورہ کامیاب رہا، ہمارا بزنس ایونٹ انتہائی کامیاب تھا، لیکن اگر فالواپ نہیں ہوگا تو زیرو ہوگا، قومی ترقیاتی منصوبوں میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے کہاکہ مائن اینڈ منرل کے حوالے سے امریکی کمپنیوں کے ساتھ ایم او یو سائن کیے ہیں، بلوچستان، چترال اور گلگت بلتستان میں خزانے دفن ہیں، ہمیں امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات بنانے ہیں، چین کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات میں بہتری لانی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ قطر میں اسرائیلی بربریت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، فلسطین میں بے گناہ خون بہایا جا رہا ہے،دنیا کی تاریخ میں اس سے زیادہ بربریت کی نذیر نہیں ملتی، قطر پر حملے پر کل فی الفور بیان جاری کیا، قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے، قطر کے امیر کویقین دہانی کرائی کہ مشکل وقت میں آپ کے ساتھ ہیں۔