واپڈا اگلے سال دیامربھاشا ڈیم پر آر سی سی کا کام شروع کردے گا

بدھ 10 ستمبر 2025 16:42

واپڈا اگلے سال دیامربھاشا ڈیم پر آر سی سی کا کام شروع کردے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)واٹر اینڈ پاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے اعلان کیا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم پر رولر کمپیکٹ کنکریٹ (آر سی سی) کا کام آئندہ سال سے شروع کیا جائے گا، جس کے بعد یہ منصوبہ ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق واپڈا، رواں سال کے آخر تک پروجیکٹ کے مرکزی ڈیم دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے رولر-کمپیکٹ کنکریٹ کا کام شروع کر دے گی۔

رپورٹ کے مطابق پروجیکٹ آئندہ سال کے اوائل میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرے گا اور 2026 کے ابتدائی مہینوں میں مرکزی ڈیم کی تعمیر کے لیے آر سی سی ورکس شروع کر دیے جائیں گے۔چیئرمین واپڈا نے کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ پروجیکٹ کی شیڈول کے مطابق تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے تمام سائٹس پر اضافی وسائل مہیا کیے جائیں اور تعمیر میں پیش آنے والی مشکلات کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :