سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن بحال کردی گئی انتخابات 10 جولائی کو ہونگے

بدھ 18 جون 2025 22:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)پی بی ایف کی جانب سے لگائی کی 6 سالہ پابندی جس کے دوران پی بی ایف نے کوئی کا رروائی نہیں کی اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری طارق حسین (قائم مقام)نے ایسوسی ایشن کے قائم مقام صدر عابد ملہی کی مشاورت سے بحال کرنے کا اعلان کیا ہے اور یکم جولائی کوایسوسی ایشن کا اجلاس طلب کیا ہے جبکہ ایسوسی ایشن کے 4 سال کی مدت کے لیے انتخابات 10 جولائی کو کرانے کا اعلان کیا ہے یادر ہے کہ 6 سال قبل ایس او اے کے الیکشن کے بعد ایس او اے نے پی بی ایف کے احکامات پر SBBA کو معطل کیا تھا اس دوران سندھ میں کسی قسم کی کوئی باسکٹ بال کھیل کی سرگرمی نہیں ہوئی اور نہ ہی PBF کے کی اجلاس میں سندھ کی کوئی نمائندگی ہوئی جس سے سندھ میں باسکٹ بال کھیل کو زبردست نقصان پہنچا صرف کراچی میں غلام محمد خان سابق صدر ،سیکریٹری طارق حسین کے دور میں کراچی میں بے پناہ سرگرمیاں ہوئیں اور اب PBF نے کر اچی میں ایک متنازع ایسوسی ایشن کو کھڑا کر دیا ہے۔