کوئٹہ ،200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی

بدھ 18 جون 2025 23:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء) علاقائی نظامت قومی بچت کوئٹہ کے زیراہتمام 200/- روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی (102) ویں قرعہ اندازی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کوئٹہ کی عمارت میں محمدناصر اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ریٹائرڈ) زونل انسپکشن اینڈ آڈٹ نیشنل سیونگز لاہور کی زیرصدارت منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

علائوالدین چیف منیجر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کوئٹہ ، علی مدنی ڈپٹی چیف منیجراسٹیٹ بینک آف پاکستان کوئٹہ، راشد انجم اسسٹنٹ ڈائریکٹر( انچارج) ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کوئٹہ، سلیم شیخ (ڈائریکٹر) زونل انسپکشن اینڈ آڈٹ نیشنل سیونگز کراچی، زینب خان ممبر آف ڈرا کمیٹی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کوئٹہ، جانان خان اچکزئی ایگزیکٹو ممبر چیمبرآف کامرس اینڈ ٹریڈ کوئٹہ ، غلام سرور شاہ سینئر ممبر چیمبر آف کامرس اینڈ ٹریڈ کوئٹہ نے بطور ممبران قرعہ اندازی میں شرکت کی۔

انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کے لئے ادارہ برائے خصوصی تعلیم کے بچوں کی خدمات حاصل کی گئیں۔ علاوہ ازیں عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔