لاہور ،مختلف واقعات میں جواں سالہ لڑکی سمیت 4افراد جاں بحق

بدھ 18 جون 2025 19:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء) لاہور میں مختلف واقعات میں جواں سالہ لڑکی سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے ۔ ایدھی ترجمان کے مطابق گجرپورہ، چائنہ سکیم میں راہ گیر 55 سالہ حاجی محمد خلیل دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

گجرپورہ، جامع مسجد فاروقیہ چائنہ سکیم میں نماز کیلئے آنے والا بزرگ شہری چل بسا،متوفی کی شناخت 65 سالہ سراج دین کے نام سے ہوئی، واقعہ طبعی موت ہے، کوٹ لکھپت، گرین بیلٹ سے بیہوشی کی حالت میں ملنے والی لڑکی جنرل ہسپتال میں دم توڑ گئی، متوفیہ کی عمر 25 سال کے قریب ہے، سر دست شناخت نہ ہو سکی، شاہدرہ، پھاٹک نمبر 9کے قریب ایک مکان سے بزرگ شہری مردہ حالت میں ملا، متوفی کی شناخت 70سالہ عبداللہ حکیم کے نام سے ہوئی، گھر میں اکیلا مقیم تھا۔

پولیس کارروائی کے پیش نظر چاروں میتیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں ۔