
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کی ایک لاکھ روپے ماہانہ آمدن والے افراد کو مکمل طور پر ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی تجویز
بدھ 18 جون 2025 20:00
(جاری ہے)
ای کامرس پر نئے لگائے گئے ٹیکس کاحوالہ دیتے ہوئے کمیٹی نے تجویز دی کہ ایف بی آر کو خدمات کے بجائے صرف اشیاء پر ٹیکس عائد کرنا چاہیے۔
اجلاس میں فنانس بل 2025-26 میں تفریحی کلبوں پر انکم ٹیکس کا بھی جائزہ لیا گیا جو پہلے ٹیکس سے مستثنیٰ تھے۔ وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات بلال اظہر کیانی نے کہا کہ جن کلبوں کی آمدن اخراجات سے زیادہ ہے، وہ ٹیکس نیٹ میں آئیں گے اور یہ اقدام ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اجلاس میں نئی متعارف کردہ مورگیج سہولت کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2000 مربع فٹ تک کے گھروں کے لیے مورگیج سہولت دستیاب ہوگی اور افراد کو مجموعی آمدن کے 30 فیصد تک ٹیکس کریڈٹ بھی دیا جائے گا۔ ایف بی آر کی جانب سے نان رجسٹرڈ سپلائرز سے خریداری پر 10 فیصد ڈس الائونس کے فیصلے پر کمیٹی نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک میں رجسٹرڈ سپلائرز کی تعداد نہایت کم ہے اور یہ اقدام مارکیٹ میں مسابقت کو متاثر کر سکتا ہے۔ اجلاس میں سینیٹرز سید شبلی فراز، محسن عزیز، فیصل واوڈا، انوشہ رحمان احمد خان، محمد عبدالقادر، احمد خان، شاہزیب درانی، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
-
یومِ آزادی کی خوشی میں پاکستان بزنس کونسل کا اسپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ — قونصل جنرل حسین محمد مہمانِ خصوصی
-
کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع
-
78 ویں یوم آزادی معرکہ حق پر قومی اتحاد نے سازشی عناصر کی زبانیں بند کردی، سعید غنی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.