سیالکوٹ پولیس كا ملازمین کی میڈیکل کی سہولت کیلئے چوہدری محمود میڈیکل کمپلیکس کے ساتھ معاہدہ

بدھ 18 جون 2025 21:20

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) آئی جی پنجاب کے احکامات کے پیش نظر سیالکوٹ پولیس نے ملازمین کی میڈیکل کی سہولت کیلئے چوہدری محمود میڈیکل کمپلیکس سمبڑیال سیالکوٹ کے ساتھ ایم او یو سائن کیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نے چوہدری محمود میڈیکل کمپلیکس سمبڑیال سیالکوٹ کے ڈائریكٹرڈاكٹر عمر دراز چیمہ كے ساتھ ایم او یوسائن کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایم او یو کے تحت پولیس ملازمین کے لیے ہر قسم كے لیب ٹیسٹ پر 50 فیصد رعایت، جنرل چیک اپ پر 100فیصد رعایت، گائنی اور جنرل سرجری آپریشن پر 35 فیصد تک رعایت اور كنسلٹینٹ چیك اپ پر30فیصدرعایت ہو گی،آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹرعثمان انورکے احکامات کی روشنی میں پہلے تعلیمی اداروں کے ساتھ ایم او یوسائن کئےگئے ہیں، اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ڈی پی او سیالکوٹ نے پولیس ملازمین كے میڈیكل کیلئے ایم او یو سائن كیا ہے۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین کے میڈیکل اور تعلیمی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئےجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :