ایف بی آر کو تاجروں کی گرفتاری سمیت دیگر صوابدیدی اختیارات دینے سے کاروباری ماحول متاثر ہو گا، انجینئر خالد عثمان

بدھ 18 جون 2025 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام چیمبرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایف بی آر کو تاجروں کی گرفتاری سمیت دیگر صوابدیدی اختیارات پرکہا کہ ایسے اقدامات کاروباری ماحول کو متاثر کریں گے ۔

(جاری ہے)

کنونشن کی صدارت ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کی۔ انجینئر خالد عثمان نے کہا کہ ایف بی آر کو پہلے ہی وسیع اختیارات حاصل ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ٹیکس نظام کو سادہ اور دوستانہ بنائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکس نیٹ میں آئیں ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پالیسی سازی میں تمام چیمبرز اور تجارتی تنظیموں کو شامل کیا جائے تاکہ قابلِ عمل اور حقیقی اقتصادی ترقی کی طرف پیش قدمی ممکن ہو۔