ایس ایس پی حیدرآباد کا ریپڈ رسپانس فورس ہیڈ کوارٹر میں شہید انسپکٹر غلام مصطفی قریشی کے نام سے منسوب نو تعمیر شدہ انتظامی بلاک کا دورہ

بدھ 18 جون 2025 22:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو نے ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کے ساتھ ریپڈ رسپانس فورس ہیڈ کوارٹر میں شہید انسپکٹر غلام مصطفی قریشی کے نام سے منسوب نو تعمیر شدہ انتظامی بلاک کا دورہ کیا، ایس ایس پی ریپڈ رسپانس فورس اور کراڈ مینجمنٹ یونٹ غلام مصطفی کورائی و دیگر پولیس افسران نے مہمانوں کا استقبال کیا، ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، ڈی آئی جی پولیس حیدرآباد رینج نے نو تعمیر شدہ ایڈمن بلاک میں موجود مختلف برانچز کا دورہ کیا، انہوں نے تعمیراتی امور میں جدت و نفاست کے حسین امتزاج اور اعلی معیار کو سراہا، انہوں نے عمارت کے احاطے میں ماحول دوست نیم کا درخت بھی لگایا، ایس ایس پی آر آر ایف اور سی ایم یو کی طرف ڈی آئی جی پولیس حیدرآباد رینج اور ایس ایس پی حیدرآباد کو یادگاری شیلڈ پیش کی، ڈی آئی جی پولیس حیدرآباد رینج نے آر آر ایف کی عمارت کے احاطہ میں ماحول دوست نیم کا درخت بھی لگایا۔