Live Updates

سیکرٹری اطلاعات بلوچستان عمران خان اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن محمد نور کھیتران کا مرک 1122کا تفصیلی دورہ

بدھ 18 جون 2025 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) سیکرٹری اطلاعات بلوچستان عمران خان اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن محمد نور کھیتران نے بدھ کو مرک 1122کا تفصیلی دورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل مرک ذوالفقار جتوئی نے انہیں مرک 1122 کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کرایا،اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشن مرک ریاض رئیسانی اور دیگرسینئر افسران سمیت ڈائریکٹر پبلک ریلیشن سعید احمد شاہوانی بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر سیکرٹری اطلاعت عمران خان نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جب سے اس اہم ادارے کا قیام عمل میں لایا گیا ہے صوبے کی شاہراہوں پر کسی بھی حادثے کی صورت میں زخمیوں کو فوری طور پر فرسٹ ایڈ دیکر قیمتی جانوں کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ اس اہم ادارے نے اپنے قیام کے مختصر عرصے میں پورے صوبے میں اپنی کارکردگی کا لوہا منوایا ہے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل مرک 1122محمد ذوالفقار جتوئی نے ادارے کی کارکردگی سے متعلق تفصیلاً بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے کی 8 اہم شاہراہوں پر فوری طور پر میڈیکل ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے کے لیے 31 مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ،انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چھ سالوں میں 72 ہزار حادثات میں 96 ہزار زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی ہے ،علاوہ ازیں خضدار اور ژوب کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں قائم ٹراماسینٹر کو مکمل فعال کیا گیا ہے ،انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت بلوچستان نے مستقبل قریب میں جنرل ایمرجنسی اور زچہ وبچہ کی بہتر اور جدید سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے بے نظیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت کی تمام ایمبولنسز کو جدید ایمبولینس سروسز فراہم کر کے مرک1122کے دائرہ اختیار میں لا رہی ہے۔

اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات عمران خان نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جب سے اس اہم ادارے کا قیام عمل میں لایا گیا ہے متعدد شاہراہوں پر کسی بھی حادثہ میں زخمیوں کو فوری طور پر علاج اور فرسٹ ایڈ دے کر قیمتی جانوں کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات