
بھارت غیر ملکی مداخلت اور جاسوسی کرنے والا ایک ملک ہے، کینیڈین خفیہ ایجنسی
جمعرات 19 جون 2025 12:33
(جاری ہے)
سی ایس آئی ایس کے سابق انٹیلی جنس افسر ڈین سٹینٹن نے کینیڈین ٹیلی ویژ ن (سی ٹی وی )نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا” مجھے امید ہے کہ ہماری حکومت حساس ادارے کے انتباہ پر توجہ دےگی۔
انہوں نے کہا کہ مودی کو G7 میں بلانا قبل از وقت تھا ، ایک طرف ہم بین الاقوامی جبر کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں جبکہ دوسری طرف ہم لوگوں کو مدعو کر رہے ہیں، ان کے لیے سرخ قالین بچھار ہے ہیں اور ایسا ظاہر کررہے ہیں جیسے سب ٹھیک اور شاندار ہے۔ سابق انٹیلی جنس افسر نے مزید کہا کہ میرے خیال میں ہمیں کسی وقت بھارت کیساتھ بات چیت کی طرف واپس جانا پڑے گا، اپنے سفارت کاروں کو بھارت واپس بھیجنا پڑے گا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ G7 اس کے لیے مناسب مقام نہیں تھا۔ دریں اثنا کینیڈا کی قومی سلامتی کی سابق مشیر جوڈی تھامس کا کہنا ہے کہ جب تک بھارتی حکومت کی طرف سے کچھ اعتراف نہیں کیے جاتے اس وقت تک بے اعتمادی موجود رہے گی۔انہوں نے سی ٹی وی کو بتایا کہ ”میرا خیال ہے کہ اعتماد کو دوبارہ بحال کرنے میں برسوں لگیں گے۔ واضح رہے کہ کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی نے منگل کو کناناسکس، البرٹا میں G7 سربراہی اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ہمراہ اعلان کیا کہ دونوں ممالک میں ہائی کمشنرز کو بحال کیا جائے گا۔2023 میں خالصتان حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے کینیڈا میں قتل کے بعد دونوں ملکوں نے سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا تھا۔ سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پارلیمنٹ میں تقریر کے دوران نجر کے قتل میں بھارتی ہاتھ ہونے کا اعلان کیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آن لائن گیم میں 13 لاکھ روپے ہارنے پر 14 سالہ بچے کی خودکشی
-
امریکی صدر ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا
-
امریکا اورچین میں ٹک ٹاک کی سروس جاری رکھنے کا معاہدہ طے
-
بھارتی ماﺅ نواز باغی جنگجوﺅں کا یکطرفہ طور پر مسلح جدوجہد معطل کرنے اور حکام سے بات چیت کا اعلان
-
بارشوں اور سیلاب سے بھارتی پنجاب میں فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان
-
صدر ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، احتجاجی مظاہرے متوقع
-
محمد بن سلمان سے ایرانی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
-
امریکہ اورچین کے درمیان ٹک ٹاک معاہدہ طے پا گیا، ٹرمپ کا اعلان
-
غزہ سے لاکھوں بچوں سمیت بھوکے اور پیاسے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو غیر انسانی ہے ، یونیسف
-
ٹک ٹاک پر معاہدہ طے پا گیا ہے
-
آپ کے ہاتھ میں موبائل فون ہے تو آپ اسرائیل کا ایک ٹکڑا پکڑے ہوئے ہیں‘ نیتن یاہو
-
متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.