ڈیرہ مراد جمالی میں گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق‘خوف و ہرااس پھیل گیا

جاں بحق افراد کی شناخت شبیر ہجوانی اور ریاض ہجوانی کے نام سے ہوئی‘ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار

جمعرات 19 جون 2025 14:26

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)ڈیرہ مراد جمالی میں منگولی تھانے کی حدود میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ نامعلوم افراد نے چلتی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت شبیر ہجوانی اور ریاض ہجوانی کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی منگولی تھانے کی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے۔ دونوں لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ فائرنگ کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔