ڈپٹی کمشنر تورغر کی زیر صدارت محکموں کی ماہانہ کارکردگی بارے اجلاس، غیر تسلی بخش محکموں کے افسران کو ہدایات جاری

جمعرات 19 جون 2025 16:33

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر تورغر صفدر اعظم قریشی کی زیر صدارت ضلع کے تمام محکموں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ڈسٹرکٹ پرفارمنس ریویو اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر تورغر کو اجلاس میں مئی کے ڈیٹا پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اختیار عوام کا پورٹل کے حوالے سے تمام محکموں کی کارکردگی کو جانچا گیا۔ غیر تسلی بخش محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کی گئیں کے عوام کو بہتر سہولیات دینے کے حوالے سے بہترین اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں گڈ گورننس کے انڈیکیٹرز کے حوالے سے بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ محکموں کی جانب سے بر وقت ڈیٹا اپلوڈ کرنے پر حوصلہ افزائی اور تاخیر کرنے پر سخت ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر تورغر نے محکموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ کارکردگی کو مزید بہتر کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :