ایوان بالا نے سول (سرونٹس) ترمیمی بل 2025کی منظوری دیدی

جمعرات 19 جون 2025 16:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) ایوان بالا نے سول (سرونٹس) ترمیمی بل 2025کی منظوری دے دی۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑنے تحریک پیش کی کہ سول (سرونٹس) ترمیمی بل 2025کو قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیرغورلایاجائے۔

(جاری ہے)

تحریک کی منظوری کے بعد انہوں نے یہ بل ایوان میں پیش کیا۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اس ترمیم کے تحت 17گریڈسے اوپر کے سرکاری ملازمین کو ارکان پارلیمنٹ کی طرح اپنے اثاثے ظاہر کرناہوں گے۔بعدازاں چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یہ بل منظوری کے لیے ایوان میں پیش کیا۔ایوان نے بل کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔