غزہ میں صحت کا شعبہ سنگین بحران کا شکار ، طبی امداد فوری درکار ہے،اقوام متحدہ

باقی ماندہ سامان کا ایک چوتھائی حصہ آئندہ چھ ہفتوں کے اندر ختم ہونے کا خدشہ ہے،بیان

جمعرات 19 جون 2025 16:42

رام اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو ای)نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے باعث صحت کا شعبہ سنگین بحران کی کیفیت سے دوچار ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

امارات نیوز ایجنسی کے مطابق ادارے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں استعمال ہونے والی ضروری طبی سامان کا 45 فیصد ذخیرہ پہلے ہی ختم ہو چکا ہے جبکہ باقی ماندہ سامان کا ایک چوتھائی حصہ آئندہ چھ ہفتوں کے اندر ختم ہونے کا خدشہ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جان بچانے والی ادویات اور خون سے حاصل کردہ اجزا کا ذخیرہ اختتام کے قریب ہے جس کی وجہ سے مریضوں کی جانیں خطرے میں ہیں۔یو این آر ڈبلیو اے نے عالمی برادری اور امدادی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں طبی امداد کی فوری ضرورت ہے لہذا وہ فوری طور پر غزہ میں بڑھتی ہوئی طبی امداد کی فراہمی کے لیے اقدامات کریں تاکہ انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :