امریکا: اسٹوڈنٹس ویزا پر عائد پابندی اٹھا لی گئی

طلبہ کو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس تک لازمی رسائی دینا ہوگی،رپورٹ

جمعرات 19 جون 2025 16:43

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)امریکا میں غیر ملکی طالبِ علموں کے لیے اسٹوڈنٹس ویزا پر عائد پابندی اٹھا لی گئی۔ تاہم اب طلبہ کو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس تک لازمی رسائی دینا ہوگی۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ جاری نوٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے معطل شدہ عمل کو دوبارہ شروع کیا جارہا ہے لیکن اب تمام درخواست دہندگان کو حکومتی نظرثانی کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکانٹس تک رسائی دینا ہوگی۔محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ قونصلر افسران ان تمام پوسٹوں اور پیغامات کا جائزہ لیں گے جنہیں امریکا، اس کی حکومت، ثقافت، اداروں یا بانی اصولوں کے خلاف سمجھا جا سکتا ہے۔