ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کا سلسلہ جاری ہے،ترجمان سیف سٹی سیالکوٹ

جمعرات 19 جون 2025 17:04

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) سیف سٹی سیالکوٹ کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان سیف سٹی سیالکوٹ نے کہا ہے کہ شہر بھر میں نصب جدید کیمروں کی مدد سے تمام خلاف ورزیوں کی نگرانی کی جا رہی ہے اور قانون شکنی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ قوانین شہریوں کی جان کے تحفظ کے لیے بنائے گئے ہیں ان پر عمل درآمد کر کے نہ صرف آپ خود محفوظ رہتے ہیں بلکہ دوسروں کی زندگیوں کو بھی خطرے سے بچاتے ہیں۔

انہوں نے کہا سیف سٹی سیالکوٹ شہریوں کی حفاظت کے لیے دن رات سرگرم ہے۔شہریوں کے لئے گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ اور موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ لازمی پہنیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر بھی خودکار ای چالان جاری کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :