ییلو لائن،لاہور کیلئے ایک اور مثالی منصوبے کا آغاز

جمعرات 19 جون 2025 17:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کی زیر صدارت ییلو لائن ماس ٹرانزٹ کوریڈور کے حوالے سے پہلا اجلاس ٹرانسپورٹ ہاوس میں منعقد ہوا،جس میں ٹرانسپورٹ،نیسپاک، ایپا، ایل ڈی اے اور سی اینڈ ڈبلیو سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں ییلو لائن ماس ٹرانزٹ کوریڈور منصوبے پر تفصیلی بریفنگ اور اس کے مختلف تکنیکی معاملات اور اسٹڈی پر گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

بلال اکبر خان نے متعلقہ حکام کو ییلو لائن ماس ٹرانزٹ کوریڈور منصوبے کے تمام ابتدائی مراحل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ییلو لائن ماس ٹرانزٹ کوریڈور لاہور کی نئی پہچان بنے گا اور اس سے لاکھوں لوگوں کو جدید اور بہترین سفری سہولیات فراہم ہو سکیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی مریم نواز پنجاب میں ماس ٹرانزٹ کے منصوبوں میں ذاتی طور پر دلچسپی لے رہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پنجاب کے عوام کو2030 تک وزیر اعلی کے ویژن کے مطابق مثالی ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کریں گے۔