حنیف عباسی کی مسلم لیگ ہاؤس، اقبال روڈ میں کھلی کچہری لگائی ‘عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کئے

جمعرات 19 جون 2025 22:09

حنیف عباسی کی مسلم لیگ ہاؤس، اقبال روڈ میں کھلی کچہری لگائی ‘عوامی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2025ء)وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے مسلم لیگ ہاؤس، اقبال روڈ میں کھلی کچہری لگائی اورعوامی مسائل کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کئے۔حنیف عباسی نے کہا کہ میں عوام کا مشکور ہیں جنہوں نے مجھے یہ عزت بخشی۔عوام نے گیس، پانی، بجلی، صفائی و سیوریج کے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ یونین کونسلز کے چیئرمین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں UC 15 تا 20 کے عوام اور چیئرمین شریک پویئ عوام نے خاص طور پر یہ مطالبہ کیا کہ تنگ و خستہ حال گلیوں کو بہتر بنایا جائے۔حنیف عباسی نے عوامی مسائل فوری سن کر متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں۔حنیف عباسی نے کہا کہ پرانی و خستہ بجلی کی تاریں فوری طور پر تبدیل کی جائیںا ورتنگ گلیاں بہتر بنانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے سیوریج نظام کی بہتری اور سڑکوں کی مرمت کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ مقررہ وقت میں رپورٹ جمع کروائیں اور عوام کو درپیش تکالیف کو جلد از جلد ختم کریں۔ عوامی مسائل کے حل پر خوشی کی لہر، شہریوں نے حنیف عباسی کا شکریہ ادا کیا۔حنیف عباسی نے کہا کہ عوامی خدمت مسلم لیگ کی اولین ترجیح ہے۔