فیصل آباد‘حالات کے ستائے نوجوان نے سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی جبکہ مختلف واقعات میں تین افراد قتل

جمعرات 19 جون 2025 22:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2025ء)حالات کے ستائے نوجوان نے سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی جبکہ مختلف واقعات میں تین افراد قتل،آن لائن کے مطا بق نواحی گائوں 482 گ ب کے 22سالہ شہزاد نے گھریلو حالات سے دل برداشتہ ہو کر سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی، جبکہ تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 659گ ب کے رہائشی اویس نے بتایا کہ معمولی جھگڑے پر ملزمان حیات وغیرہ اس کے بھائی ارشد کو گھر سے بلا کر لے گئے اور اس کی نعش کھیتوں سے ملی، غلام محمد آباد کے علاقہ ڈیرہ سائیں قبرستان کے قریب نشئی ریحان نے نشہ نے دینے پر ساتھی نشئی کو دھکا دیا، زمین میں سر لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔

(جاری ہے)

سمندری کے نواحی گائوں 463گ ب کے کھیتوں سے نامعلوم شخص کی گلی سڑی نعش برآمد جس کی شناخت نہ ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :