ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت لینڈ یوز پلان پر عملدرآمد سے متعلق اہم اجلاس کا انعقاد

جمعرات 19 جون 2025 19:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت لینڈ یوز پلان پر عملدرآمد سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس میں پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، اربن پلاننگ یونٹ، لوکل گورنمنٹ، سی اینڈ ڈبلیو، ٹی ایم ایز، میٹروپولیٹن گورنمنٹ، جی آئی ایس اینالسٹ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں لینڈ یوز پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیل سے بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرم نے کہا کہ شہر کی منظم ترقی، تجاوزات کے خاتمے اور شفاف نظام کی تشکیل ہماری اولین ترجیح ہے، تمام ادارے باہمی تعاون سے لینڈ یوز پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ عوام کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ زمین کے درست استعمال اور منظور شدہ منصوبوں پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور تمام ڈیٹا کی اپڈیٹیشن اور فراہمی میں تاخیر نہ کی جائے۔اجلاس کا مقصد شہر کی ترقیاتی راہ میں حائل رکاوٹوں کا فوری حل اور مستقبل کے لیے مربوط حکمت عملی وضع کرنا تھا۔

متعلقہ عنوان :