ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات آزاد کشمیر کا دورہ کوٹلی، جیل میں سیکیورٹی کا جائزہ ، قیدیوں سے مسائل بھی سنے

جمعرات 19 جون 2025 20:00

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات آزاد کشمیر کا دورہ کوٹلی، جیل میں سیکیورٹی کا جائزہ ، قیدیوں سے مسائل بھی سنے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات آزاد کشمیر مرزا ارشاد جرال نے دوری کوٹلی کے دوران کوٹلی کا دورہ کیا ۔ جیل پہنچنے پر سپرٹینڈنٹ جیل عدنان سجاد نے استقبال کیا اور جیل کا معائنہ کرایا ۔

ڈپٹی انسپیکٹر جنرل جیل مرزا ارشاد جرال نے قیدیوں سے مسائل پوچھے اور کہا کہ جن کے مسائل ہیں بہت جلد حل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

قیدیوں کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ ہے۔ حکومت آزاد کشمیر قیدیوں کے لیے ایک پی سی او قائم کرنے جا رہی ہے جس سے جیل کے قیدی اپنے اہل خانہ سے بات کر سکیں گے۔ جیل میں تمام قیدیوں نے ارشاد جرال کو ڈی آئی جی ترقیاب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ جیل میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے اس کا فوری حل کیا جائے اور ہماری جو سزائیں کم کی گئی تھی اس عمل کیا جائے۔ ڈی آئی جی جیل نے کہا انشااللہ یہ معاملہ ابھی ہم حل کرنے جا رہے ہیں۔ ڈی آئی جی مرزا ارشاد جرال نے قیدیوں سے کہا کہ آپ ہر وقت اللہ تعالی کی عبادت کیا کریں اور کثرت سے درود پاک کا ورد کیا کریں۔