وزیراعظم سے اراکین اسمبلی ندیم عباس ربیرا، انوار الحق ،محمد شہباز بابر ، احمد عتیق انور ،رانا ارادت شریف کی ملاقاتیں

جمعرات 19 جون 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)وزیراعظم شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی ندیم عباس ربیرا، انوار الحق چوہدری ،محمد شہباز بابر ، احمد عتیق انور اور رانا ارادت شریف نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق ملاقاتوں میں متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو کی گئی اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقاتوں میں وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال ، وزیر مملکت پاور ڈویڑن عبد الرحمن کانجو ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔