اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا اپنی پوزیشن کو بہتر بناتے ہوئے عالمی تعلیمی سطح پر اہم سنگ میل

جمعرات 19 جون 2025 21:40

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ 2025 میں اپنی پوزیشن کو بہتر بناتے ہوئے عالمی تعلیمی سطح پر ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور 2024 میں 1500-1001 کی رینج سے بڑھ کر 801-1000 پر پہنچ گئی ہے۔ یہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں تدریس و تحقیق اور بین الاقوامی شمولیت میں یونیورسٹی کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف میں ان کے تعاون کی بنیاد پر دنیا بھر کی یونیورسٹیوں کا جائزہ لیتی ہے۔ اس کے 2025 ایڈیشن میں، درجہ بندی نے 130 ممالک اور خطوں کی 2526 یونیورسٹیوں کا جائزہ لیا، جس میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی ترقی پائیداری، سماجی اثرات، اور تعلیمی فضیلت کے لیے اس کے بڑھتےہوئے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اس اہم کامیابی پر یونیورسٹی کمیونٹی کو مبارکباد دی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر اسد اللہ مدنی نےرینکنگ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کئی ایس ڈی جی کیٹیگریز میں قابل ستائش پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :