ل*9 مئی: میاں محمود الرشید کی درخواست ضمانت پر سماعت ، تفتیشی افسران کو نوٹس جاری

جمعرات 19 جون 2025 21:50

ٹ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کی تین نو مئی کے کیسز میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی عدالت نے درخواستوں پر تفتیشی افسران کو نوٹس جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

جسٹس سید شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ میاں محمود الرشید نے تین کیسز میں ضمانت کیلئے درخواستیں دائر کیں۔