محکمہ ہاؤسنگ و پبلک ہیلتھ میں پہلی دفعہ اندرونی احتساب بورڈ قائم، کرپشن شکایات کے خلاف کارروائی کرے گا، نورالامین مینگل

جمعرات 19 جون 2025 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) وزیر اعلی پنجاب کے احکامات، ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور بہترین معیار،محکمہ ہاؤسنگ و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں پہلی دفعہ اندرونی احتساب بورڈ قائم کردیا گیا،اندرونی احتساب بورڈ محکمہ ہاؤسنگ اور ذیلی اداروں میں کرپشن شکایات کے خلاف کارروائی کرے گا،بورڈ بدعنوانی کی تحقیقات کرکے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی تجویز کرے گا، نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ ہاؤسنگ، اتھارٹیز اور ایجنسیوں میں اصلاحات، پالیسی اقدامات کی سفارش بھی کرے گا، اسپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ و پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بورڈ کے کنوینر مقرر کیے گئے ہیں، سیکشن آفیسر (ڈسپلن) کو بورڈ کا سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے،سیکرٹری ہاؤسنگ کی ہدایت پر تمام واساز، ڈویلپمنٹ اور پارکس اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے، سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کے میرٹ و شفافیت ویژن کے مطابق اندرونی احتساب تشکیل دیا گیا ہے، محکمہ ہاوسنگ اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرتا ہے، اس لیے کڑا احتساب عوامی منصوبوں میں شفافیت کو برقرار رکھنے میں مدد گار ہوگا۔

متعلقہ عنوان :