لاہور کی سیاسی شخصیت طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل میں نامزد ملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع

جمعہ 20 جون 2025 12:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) لاہور کی سیشن عدالت نے اندورن شہر لاہور کی سیاسی شخصیت طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم امیر معصب کی عبوری ضمانت پر 28 جون تک توسیع کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز سماعت پر سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم ابھی شامل تفتیش نہیں ہوا ۔ ملزم امیر معصب عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئے ۔عدالت نے امیر معصب کو دوبارہ شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے ریکارڈطلب کر لیا ۔