سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات فروش کو قید و جرمانے کی سزا سنا دی

جمعہ 20 جون 2025 12:11

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات فروش کو 24سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے 8 جنوری 2021 کو ساہیانوالہ انٹر چینج کے نواح میں کارروائی کے دوران مجرم کی کار سے 9600گرام افیون اور 42 کلو چرس برآمد کی تھی۔

(جاری ہے)

سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس فورس /ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال ہرل نے تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے مقدمہ میں ملوث واربرٹن ننکانہ صاحب کے رہائشی مجرم شکیل احمد کو دو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 24 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرم کو 9 ماہ قید کی مزید سزا بھگتناہوگی۔

متعلقہ عنوان :