سرگودھا ،ٹک ٹاکر شاہد عباس عرف شیدو ویلا نے ہنستابستا گھر اجاڑ دیا

خاتون کو بیرون ملک لیجانے کا جھانسہ دیکر زیادتی کی اور ایک لاکھ روپے بٹور لیے،واقعہ کا علم ہونے پر شوہر نے خاتون کو طلاق دیدی ٹک ٹاکر نے ویڈیو بنا کر کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا،خاتون نے مقدمہ درج کروا دیا،ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکا،پولیس مصروف تفتیش

جمعہ 20 جون 2025 12:33

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)سرگودھا شہر کے ٹک ٹاکر شہدو ویلا نے خاتون کو بیرون ملک لے جانے کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی ویڈیو بنا کر کئی بار زیادتی کرتے ہوئے اپنے بھائی کے ذریعے ایک لاکھ روپے سے زائد رقم بٹور لی جس کے شوہر نے واقعہ کا علم ہونے پر بیوی کو طلاق دے دی تو اس نے تھانہ میں ٹک ٹاکر اور اس کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

جس میں پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ بلاک 16 کے ٹک ٹاکر شاہدعباس عرف شیدو ویلا نے گوندل ٹان کی خاتون نورین منظور کو بیرون ملک لے جانے کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بنا کر نہ صرف اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا بلکہ اپنے بھائی جعفر عباس کے ذریعے ایک لاکھ روپے ہتھیا لئے جس کا علم ہونے پر خاتون کے شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی جس پر خاتون نے ٹک ٹاکر شاہد عباس عرف شیدو ویلا پر الزام عائد کیا کہ اس نے متعدد غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر خاتون کو بلیک میل کرتے ہوئے متعدد بار نہ صرف جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ گھر بھی برباد کر دیا اس کے بھائی ایک لاکھ سے زائد رقم بٹور رکھی ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ سیٹلائیٹ ٹائون پولیس نے خاتون نورین منظور کی مدعیت میں ٹک ٹاکر شاہد عباس عرف شیدو ویلا اور اس کے بھائی جعفر عباس کے خلاف 376, 292 مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔