لاہور میں فروخت کےلئے جانےوالا مضر صحت گوشت برآمد

جمعہ 20 جون 2025 12:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) موٹروے پولیس نے لاہور میں فروخت کے لیے جانےوالا ساڑھے 4 من بدبو دار مضر صحت گوشت برآمدکر لیا۔ترجمان موٹروے پولیس کےمطابق پٹرولنگ افسران نے مانگا منڈی کے قریب مشکوک گاڑی کا تعاقب کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ یہ گوشت لاہور لے کر جارہے تھے، جو مختلف ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں سپلائی ہونا تھا۔ترجمان کے مطابق بد بو دار گوشت کی فوڈ اتھارٹی کو بھی اطلاع کر دی گئی ہے۔ برآمد گوشت، ملزمان اور گاڑی مزید کارروائی کے لیے فوڈ اتھارٹی کے حوالے کردی گئی ہے۔ڈی آئی جی سید فرید علی نے پٹرولنگ افسران کو اس اقدام پر شاباش دی ۔

متعلقہ عنوان :