بدبودار گوشت لاہور میں سپلائی کرنے کی کوشش ناکام ، دو ملزمان گرفتار

جمعہ 20 جون 2025 13:17

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء) تحصیل رائے ونڈ کے علاقے مانگا منڈی ملتان روڈ پر موثر وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدبو دار گوشت کی بھاری مقدار کی لاہور میں سپلائی ناکام بنادی ۔ پولیس نے لاہورمیں فروخت کے لئے لایا جانے والا ساڑھی4من بدبووالامضرصحت گوشت برآمد کر لیا۔ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس نے مانگامنڈی کے قریب مشکوک کارکوروکاتھا جس کو چیک کیا گیا جس میں بدبودار گوشت برآمد ہوا ۔

(جاری ہے)

مردہ گوشت لاہور کے مختلف ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں سپلائی ہوناتھا تاہم پٹرولنگ افسران نے تعاقب کرکے 2ملزموں کوگرفتارکرلیا۔گرفتارملزم نے انکشاف کیا کہ وہ یہ گوشت لاہور لیکرجارہے تھے، بدبودار گوشت کی فوڈ اتھارٹی کوبھی اطلاع کر دی گئی۔برآمدگوشت، ملزمان اورگاڑی مزیدکارروائی کے لئے فوڈ اتھارٹی کے حوالے کردی گئی۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مضر صحت گوشت کی سپلائی کی کوشش ناکام بنانے پر ڈی آئی جی سید فرید علی نے پٹرولنگ افسران کو شاباش دی ۔