جمشید دستی کی نااہلی کیخلاف درخواستوں پر سماعت 16 ستمبر تک ملتوی

اٹارنی جنرل آف پاکستان کو نوٹس جاری ،ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت

بدھ 10 ستمبر 2025 13:38

جمشید دستی کی نااہلی کیخلاف درخواستوں پر سماعت 16 ستمبر تک ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)سابق رکن اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف دائر چار مختلف درخواستوں پر سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی فل بنچ نے چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف دائر چار مختلف درخواستوں پر سماعت کی، جسٹس حسن نواز مخدوم اور جسٹس خالد اسحاق بھی بنچ میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فل بنچ نے سماعت کے دوران اٹارنی جنرل آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی اور تحریری دلائل بھی دینے کو کہا، عدالت نے اٹارنی جنرل کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمد نے جواب داخل کرانے کے لیے مہلت طلب کی۔عدالت نے سپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن کے وکیل کو بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا اور ہدایت دی کہ اگلی سماعت سے کیس روزانہ کی بنیاد پر چلایا جائے گا۔واضح رہے کہ عدالت نے این اے 175مظفر گڑھ کے انتخابی شیڈول کو معطل کر رکھا ہے اور درخواست میں الیکشن کمیشن کے فیصلے اور عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا ہے۔