چائے کی درآمدات میں مئی کے دوران 7.64 فیصد اضافہ

جمعہ 20 جون 2025 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) چائے کی درآمدات میں مئی 2025کے دوران 7.64 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 16.9 ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ مئی 2024 میں چائے کی پتی کی درآمدات کا حجم 15.7 ارب روپے رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح مئی 2024 کے مقابلہ میں مئی 2025 کے دوران چائے کی ملکی درآمدات میں 1.2 ارب روپے یعنی 7.64 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔