نوشہرہ ورکاں، بدورتہ روڈ آبادی میں لڑکا ڈمپر کے نیچے ا ٓکرموقع پر جاں بحق،مقدمہ درج

جمعہ 20 جون 2025 14:00

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) نوشہرہ ورکاں میں 6 سالہ لڑکا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا ۔ بتایا گیا ہے کہ جامع مسجد توحیدیہ اہلحدیث کے خطیب قاری سعید الرحمن سلفی کا بیٹا محمد حارث گھر کے باہر کھڑا تھا کہ قریب کھڑے ڈمپر کے ڈرائیور نے سگریٹ سلگانے کے دوران گاڑی چلا دی جو آگے کھڑے حارث کے اوپر سے گزر گئی اور اسکا کا نچلا دھڑ کچلنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا ،اورڈرائیور موقع سےفرارہوگیا۔

(جاری ہے)

نوشہرہ ورکاں پولیس نے متوفی کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔\378