میلبورن سٹارز کے کھلاڑی حارث رئوف کو پسند کرتے، کہیں نہیں جانے دینگے : میکس ایبٹ

حارث رؤف سے دیگر بولرز کو سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے، کھلاڑی انہیں بہت پسند کرتے ہیں : جنرل منیجر میلبورن سٹارز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 20 جون 2025 15:43

میلبورن سٹارز کے کھلاڑی حارث رئوف کو پسند کرتے، کہیں نہیں جانے دینگے ..
میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 جون 2025ء ) آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبورن سٹارز کے جنرل منیجر میکس ایبٹ نے کہا ہے کہ حارث رؤف میلبورن سٹارز کے فین فیورٹ کھلاڑی ہیں اس لیے جانے نہیں دیا گیا۔ 
میلبورن میں گفتگو کرتے ہوئے میلبورن سٹار کے جنرل منیجر میکس ایبٹ نے کہا کہ حارث رؤف سے دیگر بولرز کو سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے۔

 
کھلاڑی انہیں بہت پسند کرتے ہیں، اس لیے ہم نے حارث کو جانے نہیں دیا اور انہیں کہیں جانے بھی نہیں دیں گے۔ 
میکس ایبٹ نے کہا کہ ڈرافٹ میں بھی ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی پک اسی لیے واپس کروائی کیونکہ حارث رؤف اس وقت کیرئیر کی بیسٹ فارم میں ہیں، حارث رؤف میلبورن سٹارز کے فین فیورٹ کھلاڑی ہیں ، بگ بیش لیگ میں حارث اور بابراعظم کا ایم سی جی میں مقابلہ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں یقیناً حارث رؤف کے پاس بابرکی چند کمزوریاں ہوں گی اس لیے ہم بہت پُر جوش ہیں کہ فاسٹ بولرایک بار پھر میلبورن سٹارز کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

 
میکس ایبٹ کا کہنا تھا کہ یہاں پاکستان کی کمیونٹی بہت زیادہ ہے، اچھا ہے کہ ان کے پسندیدہ کھلاڑی اس مرتبہ بی بی ایل کھیل رہے ہیں۔ یہ بی بی ایل کے لیے بھی بہت اچھا ہے کہ پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز کھیل رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میلبورن سٹارز اپنے گزشتہ برس کے مومنٹم کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔