اسسٹنٹ کمشنر دفتر سمبڑیال میں محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس

جمعہ 20 جون 2025 15:54

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) اسسٹنٹ کمشنر دفتر سمبڑیال میں تحصیلدار ناصر محمود ججہ اورسب ڈویژنل پولیس آفیسر سجاد احمد باجوہ کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں محرم جلوس کے منتظمین نے سکیورٹی ،صفائی ، واپڈا کی تاروں اور دیگر مسائل کے بارے میں انتظامیہ کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر انتظامی افسران نے تمام متعلقہ حکام کو مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے ۔

(جاری ہے)

شرکا اجلاس نے انتظامیہ کو یقین دہانی کروائی کہ وہ امن و امان قائم رکھنے کے لیے انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں گے۔اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔اجلاس میں ایس ایچ او بیگوالہ محمد اویس، ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ نجم شاہ، میونسپل آفیسر (انفراسٹرکچر) میونسپل کمیٹی عزیر ارشد، تحصیل منیجر سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خضر جہانگیر سینئر منیجر کور مینجمنٹ کمپنی سعد طلال، لائن سپرٹینڈنٹ گیپکو عمر طاہر ،ممبران امن کمیٹی اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے اکرام نے شرکت کی۔