معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کا قاتل عمر حیات مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جمعہ 20 جون 2025 15:54

معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کا قاتل عمر حیات  مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد نے معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل عمر حیات کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔جمعہ کو پولیس نے ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کیا۔پراسیکوشن کی جانب سے عدنان علی، راجہ نوید حسین اور مظہر بشیر پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

پراسیکیوٹر راجہ نوید نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے زیر استعمال گاڑی برآمد ہو چکی ہے،موبائل فون برآمد کرنا مقصود ہے،ملزم انتہائی چالاک اور جرم کی سنگینی کو سمجھتا ہے اس لئے موبائل فون برآمد نہیں کرا رہا۔پراسیکیوٹر راجہ نوید نے استدعا کی کہ ملزم کا مزید سات یوم کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔عدالت نے ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے دوبارہ 23 جون کو پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔ملزم کے خلاف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کرنے کے الزام میں تھانہ سنبل میں مقدمہ درج ہے۔