کراچی سوفٹ سینٹرز سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا کوئی تعلق نہیں، ریجنل ڈائیریکٹر ذلفقار علی زرداری

جمعہ 20 جون 2025 17:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس کراچی کے ریجنل ڈائریکٹر ذوالفقار علی زرداری نے واضح کیا ہے کہ یونیورسٹی کا نام استعمال کرتے ہوئے کچھ افراد اور ادارے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی نے صرف آزمائشی بنیادوں پر قلیل مدت کے لیے "سوفٹ سینٹرز" قائم کیے تھے، جو جولائی 2024 میں مکمل طور پر بند کر دیے گئے تھے۔

ہمارے علم میں آیا ہے کہ بعض افراد ان بند شدہ "سوفٹ سینٹرز" کا نام استعمال کر کے عوام و امیدواروں کو گمراہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے عوام الناس کو خبردار کیا جاتا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا ان سینٹرز سے کوئی تعلق نہیں، اور ان افراد یا اداروں سے کسی بھی قسم کا لین دین کرنے والا خود ذمہ دار ہوگا۔علامہ اقبال یونیورسٹی ایسے تمام غیر قانونی اقدامات کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ طلبہ و طالبات اور امیدواروں سے گزارش ہے کہ کسی بھی رہنمائی یا معلومات کے لیے صرف علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مین کیمپس عائشہ منزل کراچی یا ماڈل سٹڈی سینٹر باغ ملیر کراچی سے رابطے قائم کریں۔ کسی بھی دشواری کے صورت حال میں یا مدد کیلئے رابطہ نمبر 0219924098,02199333846