تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشن کے تقرر و تبادلے

جمعہ 20 جون 2025 17:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے 8تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشن کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے۔انسپکٹر حسنین سلیم کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہیئر سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ فیکٹری ایریا تعینات ،سب انسپکٹر ظفر اقبال کوانویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہیئر تعینات ،انسپکٹر محمد شرجیل اعوان کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ فیکٹری ایریا سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر، سب انسپکٹر علی رضا کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مصطفی ٹان سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلبرگ تعینات، سب انسپکٹر عاطف سلطان کو انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مصطفی ٹائون تعینات ،سب انسپکٹر نثار احمد کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ راوی روڈ سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نشتر کالونی تعینات ،سب انسپکٹر ذیشان خان کوانویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ راوی روڈ تعینات ،سب انسپکٹر طلحہ ناصر کو جنرل ڈیوٹی تھانہ ہیئر سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ جنوبی چھانی تعینات،سب انسپکٹر فیاض احمد کو جنرل ڈیوٹی تھانہ قلعہ گجر سنگھ سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ موچی گیٹ تعینات ،سب انسپکٹر محمد رمضان کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ موچی گیٹ سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی افسران کو نئی تعیناتی پر فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی ۔

متعلقہ عنوان :