Live Updates

خطے کی سکیورٹی صورتحال،آئل کمپنیوں کو 20دن کا تیل ذخیرہ رکھنے کی ہدایت

وفاقی حکومت نے آئل کمپنیوں کو 14 کروڑ لٹرز پٹرول فوری منگوانے کا حکم دیدیا

ہفتہ 21 جون 2025 20:40

خطے کی سکیورٹی صورتحال،آئل کمپنیوں کو 20دن کا تیل ذخیرہ رکھنے کی ہدایت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)خطے میں موجودہ سکیورٹی صورتحال، ایران اسرائیل جنگ کے پیش نظر وفاقی حکومت نے آئل کمپنیوں کو تیل ذخیرہ رکھنے کی ہدایت کر دی۔وفاقی حکومت کی جانب سے آئل کمپنیوں کو 14 کروڑ لٹرز پٹرول فوری منگوانے کا حکم دیا گیا ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے آئل کمپنیوں کو لکھے گئے خط میں 20 دن کا تیل ذخیرہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اوگرا نے حالیہ علاقائی صورتحال کے سبب تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو تیل کا ذخیرہ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔پی ایس او حکام کے مطابق حکومتی ہدایات کے بعد پی ایس او نے تقریباً 7 کروڑ لٹرزکا ہنگامی ٹینڈر جاری کیا ہے، تیل بردار جہاز 10 دن کے اندر کراچی پورٹ پہنچے گا۔پی ایس او حکام کے مطابق6 جولائی کو پہنچنے والے تقریباً 7 کروڑ لٹرز سے لدے تیل بردار جہاز کو 26 جون کو پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔یکم جولائی تک ملک میں اضافی 14 کروڑ لٹرز تیل موجود ہوگا، صورتحال دیکھتے ہوئے مزید ہنگامی ٹینڈرز جاری کیے جاسکتے ہیں۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات