Live Updates

پاکستانیوں کی جانب سے سالانہ 1ارب ڈالر کی آن لائن خریداری کا انکشاف

فیس بک، گوگل، علی بابا، نیٹ فلیکس سمیت بھاری آن لائن ادائیگیاں کی گئی‘ رپورٹ

ہفتہ 21 جون 2025 22:37

پاکستانیوں کی جانب سے سالانہ 1ارب ڈالر کی آن لائن خریداری کا انکشاف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)پاکستانیوں کی جانب سے سالانہ ایک ارب ڈالر کی آن لائن خریداری کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق فیس بک، گوگل، علی بابا، نیٹ فلیکس سمیت بھاری آن لائن ادائیگیاں کی گئیں ، پاکستانی شہریوں کی آن لائن سالانہ شاپنگ 317ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہے ،دستاویز کے مطابق آن لائن ٹرانزیکشنز کی تعداد 4کروڑ 26لاکھ سے زیادہ ہے، فیس بک پر خریداری کی مد میں 1231ارب کی ادائیگی کی گئی، ایپ، آئی ٹیونز کو 5.14ارب، گوگل کو 5.94 ارب کی ادائیگی کی گئی ، پاکستانیوں نے علی ایکسپریس پر 4.49ارب روپے کی شاپنگ کی، نیٹ فلیکس 2.79ارب، علی بابا 2ارب ڈالر، ٹیمو پر 1.82ارب کی ادائیگی کی گئی ، اس دوران شاپی فائی پر 1ارب روپے سے زیادہ کی مالی ٹرانزیکشنز کی گئیں، دیگر غیر ملکی آن لائن بزنس پلیٹ فارمز پر 281ارب سے زیادہ شاپنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

حکومت نے نئے بجٹ میں غیر ملکی وینڈرز پر 5فیصد ٹیکس عائد کردیا ہے ۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات