
سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹ خزانہ کمیٹی کی جانب سے سفارشات اجلاس سے قبل فراہم نہ کرنے پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کردیا
ہفتہ 21 جون 2025 21:29

(جاری ہے)
ہفتہ کو ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ بجٹ کی منظوری کا زیادہ تر اختیار قومی اسمبلی کا ہے تاہم سینیٹ کو بھی کسی حد تک بجٹ ساز میں شامل کیا گیا ہے اور اراکین سینیٹ کی جانب سفارشات مانگی گئی اور بجٹ پر اظہار خیال کرنے کا موقع ملا ہے انہوں نے کہاکہ سینیٹ کی فنانس اور منصو بہ کمیٹی میں اراکین سینیٹ کی جانب سے سفارشات دی گئی اور ہم نے بھی تجاویز جمع کرائی جس کے بعد میں نے چیرمین خزانہ کمیٹی سے اپوزیشن کی تجاویز کی فہرست طلب کی اور انہوںنے وعدہ کیا کہ اپوزیشن کے ساتھ تجاویز شیئر کریں گے مگر ابھی تک ہمارے ساتھ وہ تجاویز شیئر نہیں کی گئی ہیں جس پر ہمیں سخت ناراضگی ہے انہوں نے کہاکہ میں ریکارڈ پر یہ بات لانا چاہتا ہوں کہ ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ ہماری تجاویز کو کمیٹی نے شامل کیا ہے یا نہیں انہوں نے کہاکہ لگتا یہی ہے کہ ہماری تجاویز کو سینیٹ کمیٹی کی سفارشات میں شامل نہیں کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ یہ بجٹ عوام دشمن ہے اور اس میں قرضوں پر انحصار کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ قرضے قرضے لینا بری بات نہیں ہے تاہم صرف قرضوں پرانحصار کرنا درست نہیں ہے انہوں نے کہاکہ جب ہم قرضے لیتے ہیں تو اپنی خودمختاری کو دائو پر لگا دیتے ہیں انہوںنے کہاکہ حکومت نے اپنے خرچے کم نہیں کئے ہیں اور ٹیکسوں کی بھرمار کردی ہے۔
۔۔۔۔۔۔اعجاز خان
مزید قومی خبریں
-
خطے کی سکیورٹی صورتحال،آئل کمپنیوں کو 20دن کا تیل ذخیرہ رکھنے کی ہدایت
-
کراچی، ظلم کی انتہا، باپ نے 10 ماہ کے بیٹے کو چولہے پر رکھ کر جھلسا دیا
-
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل سے اظہار تعزیت
-
پاکستانیوں کی جانب سے سالانہ 1ارب ڈالر کی آن لائن خریداری کا انکشاف
-
بجٹ میں کم گریڈ والے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے، ناصر شاہ
-
مجھے فخر ہے میری سیاسی تربیت بینظیر بھٹو نے کی، وزیراعلی سندھ
-
صوبائی وزیرسید ریاض حسین شاہ کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے 72ویں یومِ پیدائش پرخراجِ تحسین پیش
-
صحت کے شعبے میں نمایاں تبدیلیاں اور بہتری لانے جا رہے ہیں، مصطفی کمال
-
برآمدات میں اضافے کیلئے ماضی سے مختلف اورانقلابی اندازاپنانا ہوگا‘ نجم مزاری
-
سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹ خزانہ کمیٹی کی جانب سے سفارشات اجلاس سے قبل فراہم نہ کرنے پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کردیا
-
پاکستان سنی تحریک کی سینیٹر پرویز رشید کے پارلیمنٹ میں کی جانے والی تقریر پر شدید مذمت
-
میئر کراچی نے زمین کی لیز کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.