مجھے فخر ہے میری سیاسی تربیت بینظیر بھٹو نے کی، وزیراعلی سندھ

محترمہ نے اپنی جان دے کر ملک میں جمہوریت بحال کی،72ویں سالگرہ پر پیغام

ہفتہ 21 جون 2025 22:33

مجھے فخر ہے میری سیاسی تربیت بینظیر بھٹو نے کی، وزیراعلی سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)وزیرِاعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو صرف ایک سیاستدان نہیں، ایک نظریہ تھیں، مجھے فخر ہے کہ میری سیاسی تربیت محترمہ بینظیر بھٹو نے کی ہے۔

(جاری ہے)

مراد علی شاہ نے بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی جان دے کر ملک میں جمہوریت بحال کی، بینظیر بھٹو ہر مظلوم کی آواز اور ہر کمزور کی امید تھیں، ہم محترمہ کے مشن کو جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں۔وزیراعلی نے مزید کہا کہ بینظیر بھٹو کا خواب ایک ترقی یافتہ، بااختیار اور جمہوری پاکستان تھا۔