حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے‘خواجہ سلمان رفیق

پبلک ہیلتھ لیب نیٹ ورک کے قیام کے بعد ہم انفیکشیئس ڈیزیزز کو مؤثر رسپونڈ کرنے کے قابل ہو جائیں گے

جمعہ 20 جون 2025 17:08

حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے‘خواجہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب میں آئی ڈی ایس آر لیبارٹری نیٹ ورک کے قیام کے حوالے سے یوکے ایچ ایس اے کی سینئر قیادت نے ملاقات کی۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری آپریشنز طارق محمود رحمانی، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد وسیم، ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر سائرہ افضل، ڈاکٹر سعید اختر، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ، پبلک ہیلتھ لیب و دیگر افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کنٹری اور ایمرو لیڈ یو کے ایچ ایس اے ڈاکٹر محمد سرتاج نے حکومت پنجاب سے پبلک ہیلتھ لیب نیٹ ورک کیلئے تیکنیکی معاونت کی پیس کش بھی کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے وفد کی جانب سے پبلک ہیلتھ لیب نیٹ ورک کے قیام کیلئے تیکنیکی معاونت کی پیش کش کو سراہا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے۔ پبلک ہیلتھ لیب نیٹ ورک کے قیام کے بعد ہم انفیکشیئس ڈیزیزز کو مؤثر رسپونڈ کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :