
آئی ایم ایف کی 5 سال پرانی گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت
امپورٹڈ 5 سال پرانی گاڑی پر 40 فیصد ڈیوٹی عائد ہوگی اور صرف 700 دن باہر رہنے والے بیگیج سکیم میں گاڑی لانے کی اجازت ہوگی، یکم جولائی 2026 سے 5 سال سے زائد پرانی گاڑی بھی منگوانے کی اجازت ہوگی سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ
فیصل علوی
جمعہ 20 جون 2025
16:35

(جاری ہے)
جب کہ یکم جولائی 2029 سے پرانی امپورٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی صفر ہو جائے گی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمیٹی کو بتایا کہ ٹیرف بہت بنیادی معاملہ ہے اس پر ہمیں سپورٹ کی ضرورت ہے۔ بیگج سکیم کے تحت ابھی صرف تین سال پرانی گاڑیوں کی اجازت ہے۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں وزارت تجارت حکام نے امپورٹ پالیسی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف نے اگلے 4 سال میں درآمدی گاڑیوں پر ڈیوٹی صفر کرنے کی شرط رکھی ہے۔ گاڑیوں کی درآمد پر ہر سال ڈیوٹی میں 10 فیصد کمی کی جائے گی۔ چاہے ایک گاڑی امپورٹ کریں یا 200۔ہرگاڑی پر40 فیصد اضافی ڈیوٹی لاگو ہوگی۔حکام کے مطابق انفرادی یا کمرشل استعمال کیلئے 3 سال پرانی گاڑی منگوانے کی پابندی ختم کر دی گئی۔ مالی سال 2027 کے بعد 7 سال تک پرانی گاڑی بھی درآمد کرانے کی اجازت ہو گی۔ مالی سال 2027 سے ہر سال اضافی ڈیوٹی میں بتدریج 10 فیصد کمی کی جائے گی۔حکام وزارت تجارت کے مطابق پرانی گاڑیوں کی امپورٹ ستمبر 2025 سے شروع ہو جائے گی۔ مستقبل میں 6 اور 7 سال پرانی گاڑیاں درآمد کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔ نئی آٹوپالیسی کے تحت بھی درآمدی گاڑیوں پر ڈیوٹیز میں کمی ہونے جارہی ہے۔ آٹو پالیسی کے تحت ٹیرف بہت نیچے آجائے گا۔حکام نے یہ بھی بتایا کہ مالی سال 2027 کے بعد درآمدی گاڑیوں پر اضافی ڈیوٹی ختم اور نارمل ڈیوٹی رہے گی، بیگج میں لائی جانے والی گاڑی پر اضافی 40 فیصد ڈیوٹی عائد نہیں ہو گی۔ بیگج میں لانے والی گاڑی کی سہولت حاصل کرنے کیلئے 7 سو دن اوورسیز لِمٹ ہو گی۔قائمہ کمیٹی نے بیگج سکیم اور کمرشل امپورٹ کے تحت 5 سال پرانی گاڑیاں درآمد کرنے کی سفارش کر دی۔ جس پر حکام وزارت تجارت نے بتایا کہ بیگج سکیم کے تحت بھی ہمیں 40 فیصد اضافی ٹیکس لگانا پڑے گا۔ گفٹ سکیم کے تحت بیرون ملک مقیم شہری اپنی فیملی کو ایک گاڑی گفٹ کر سکتا ہے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ 850 سی سی تک گاڑیوں پر ٹیکس 12.5 سے بڑھا کر 18 فیصد کر دیا۔کمیٹی نے گرینڈ پیرنٹ چکن کی درآمد پر عائد ڈیوٹی ختم کرنے کی سفارش کر دی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پولٹری سیکٹر کا مطالبہ ہے کہ انہیں گرینڈ پیرنٹ چکن کی ڈیوٹی فری امپورٹ کی اجازت دی جائے، حکام نے کہا کہ اس مد میں ایف بی آر کو صرف 30 ملین روپے ریونیو مل رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ایران پر اسرائیلی حملے اور جوہری آلودگی کے خطرات
-
اوڈیسا اور خارکییف پر رات گئے روسی ڈرون حملے، جمعے کو جنگی قیدیوں کا تبادلہ
-
ورلڈ بینک اورپنجاب حکومت کا 10 سالہ سماجی ترقیاتی منصوبے پراتفاق
-
پی ٹی اے کی غیرقانونی ،جعلی سمز کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی ،نیا ملٹی فنگر بائیومیٹرک ویریفکیشن سسٹم متعارف
-
حکومت پنجاب اورورلڈ بینک کے درمیان آئندہ 10 سالہ ترقیاتی منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے پر اتفاق
-
انڈین میڈیا جوبولتا ہے پی ٹی آئی کا پروپیگنڈہ سیل اسی چیزکوپھیلاتا ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
سرکاری سکولوں میں واٹرفلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان
-
حکومت کا انوکھا اقدام
-
کراچی: بس حادثے میں پکنک پر جانے والے ایک ہی خاندان کے 15 افراد زخمی
-
کراچی میں آنے والے زلزلوں کی حیران کن وجہ سامنے آگئی
-
گورنر ہاؤس ہمیشہ عوام کیلیے کھلا ہے،اویس قادرشاہ قابل احترام ہیں ، کامران ٹیسوری
-
مظفرگڑھ میں چائلڈ پورنوگرافی کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، کئی بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے اور بلیک میل کرنے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.