نیشنز ہاکی کپ ، پاکستان نے فرانس کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان نے فرانس کو سیمی فائنل میں پینلٹی شوٹ آؤٹ مرحلے میں 2-3 سے شکست دی، چار کوارٹر کے بعد اسکور 3-3 پر برابر رہا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 20 جون 2025 17:48

نیشنز ہاکی کپ ، پاکستان نے فرانس کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی ..
کوالالمپور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 جون 2025ء ) ایف آئی ایچ نیشنز کپ سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 2-3 سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری نیشنز کپ کے پہلے سیمی فائنل کے پہلے کواٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے تاہم کوئی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

 
دوسرے کواٹر کے 10ویں منٹ میں فرانس نے گول اسکور کرکے پاکستان پر 0-1 برتری حاصل کی۔ 
تیسرے کواٹر کے 5ویں منٹ میں فرانسیسی پلئیر نے گول داغ کر برتری 0-2 کردی تاہم 3 منٹ بعد رانا وحید اشرف نے گول کرکے میچ میں پاکستان کیلئے پہلا گول سکور کیا۔ 
بعد ازاں تیسرے کواٹر کے 12ویں منٹ میں پنالٹی پر سفیان مقیم اور 13ویں منٹ میں رانا وحید نے میچ کا اپنا دوسرا گول اسکور کرکے میچ 2-3 کی برتری حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

 
تاہم چوتھے کواٹر کے اختتام لمحات میں فرانس کی جانب سے شارلٹ وکٹر نے گول داغ کر ایک مرتبہ پھر میچ 3-3 سے برابر کردیا۔ 
دوسرے سیمی فائنل میں کوریا کو نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا۔ 
فرانس کی عالمی درجہ بندی میں 9 ویں پوزیشن ہے جبکہ اسی ٹورنامنٹ میں 2 درجے ترقی پانے کے بعد پاکستان کا 13واں نمبر ہے۔
واضح رہے کہ نیشنز کپ کا فائنل 21 جون کو کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم پرو ہاکی لیگ میں رسائی حاصل کرنے کی حقدار ٹھہرے گی۔