قرآن کریم کی آیت ’’بنیان مرصوص‘‘نے پاکستانی وکشمیری قوم کو سیسہ پلائی دیوار بنادیا ہے، پیر محمد شاہ مظہر

جمعہ 20 جون 2025 18:06

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے دودھنیال شیخ بیلہ میں مسجد خاتم النبین کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب آمد پر وزیر اطلاعات کا پرپتاک استقبال کیا گیا۔ تقریب میں خطیب جامع مسجد شیخ بیلہ عمرفاروق فاروقی،ممبر لوکل کونسلر اعجاز خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید مبشر گیلانی،مولانا ریاض الحق مفتی جامع مسجد شاردہ،مولانا اعجاز،مولانا شبیر،قاری بشیر کیل سیری،مولانا ممتاز صبہائی،مسلم کانفرنس شاردہ کے سیکرٹری جنرل ارشد ملنگی،سمیت پریس کلب شاردہ کی ٹیم نے پرتپاک استقبال کیا۔

تقریب میں مفتی خطیب الرحمن ، تحصیل مفتی یاسین،مفتی کریم اللہ سمیت علماء اکرام طلباء شہریوں نے کثیر تعداد شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے جامع مسجد خاتم النبین شیخ بیلہ کی شاندار تعمیر پر مخیرحضرات سمیت نگرانی کرنے اور مزدوری کرنیوالوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ مسجد کے ساتھ تعلق رکھنے والا شخص بگاڑ سے بچا رہتا ہے۔

قرآن کریم کی ایک آیت ’’بنیان مرصوص‘‘ نے پاکستانی وکشمیری قوم کو سیسہ پلائی دیوار بنادیا ہے۔ عقیدہ ختم نبوت ؐ ہماری نظریاتی سرحد ہے۔ اپنی سرحدوں کے محافظوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ معرکہ حق کے لیے فیلڈمارشل جنرل عاصم منیر کے دل میں اللہ رب العزت نے آپریشن بنیان مرصوص ڈال کر قوم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ انہوں نےکہا کہ مسجدیں سیاست، مشاورت،جہاد فی سبیل اللہ کا مرکز ہوتی ہیں۔ نبی پاک ؐکے دور میں قومیں سارے مسائل کے تلاش کی مشاور ت مسجد میں ہوتی تھی۔ وادی نیلم میں ایم ایس ایف کے نائب صدر ذوئیب منظور نے وزیراطلاعات کے اعاز میں ظہرانہ دیا۔