مریدکے جی ٹی روڈ کنارے سے 2نوجوانوں کی لاشیں برآمد

جمعہ 20 جون 2025 19:13

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)مریدکے جی ٹی روڈ کنارے سے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئیں ، ایک کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مریدکے جی ٹی روڈ کھوڑی پولیس چیک پوسٹ کے قریب سے ملنے والی لاش مریدکے کی آبادی سلامت پورہ کے رہائشی واجد ولد بشیر قوم بھلر سے شناخت ہوئی ہے جسے نامعلوم افراد نے قتل کرکے پھینکا ،مقتول واجد پولیس کو اکتیس سنگین مقدمات میں مطلوب تھا تاہم اسکو کس نے قتل کرکے پھینکا تفتیش شروع کردی گئی ہے اسی طرح جی ٹی روڈ کنارے سے ملنے والی دوسری نوجوان کی لاش کی شناخت نہیں ہوسکی اسکے ورثاء کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔